ہومانٹرٹینمنٹفنکاروں کو چاہئے اپنی زبان، کردار اور رویہ پر خاص توجہ دیں،...

فنکاروں کو چاہئے اپنی زبان، کردار اور رویہ پر خاص توجہ دیں، ریما خان

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں ہونیوالے ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ وہاں پاکستان کی نمائندگی کررہی تھیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ میں اپنے لباس اور گفتگو پر خاص توجہ دیتی ہوں، فنکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنی زبان، کردار اور رویہ پر خاص توجہ دیں کیونکہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ فروغ دیا جاتا ہے جبکہ مثبت کام کم دکھائے جاتے ہیں۔

ریما خان نے کہا اللہ کی جنت سب چاہتے ہیں لیکن مرنا کوئی نہیں چاہتا، اگر واقعی جنت میں جانا چاہتے ہیں تو مخلوق کیلئے آسانیاں پیدا کریں، میں اللہ کی بیشمار نعمتوں پر شکر گزار ہوں، میرے نزدیک اصل کامیابی انسان کا عاجز اور شکر گزار رہنا ہے، مختصر سی زندگی ہے جس میں ہم سب کے پاس بہت کم بہت وقت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں