الیکشن کمیشن نے سندھ کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز کی حلقہ بندیاں مکمل کر لیں۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی حلقہ بندی فہرستوں پر مجموعی طور پر 54 اعتراضات دائر کئے گئے تھے جنہیں ڈی لمیٹیشن اتھارٹیز نے 15اپریل تک نمٹا دیا۔
کراچی ڈویژن کے 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں کراچی، ملیر، کلفٹن، کورنگی، منوڑہ اور فیصل کنٹونمنٹس کی ابتدائی حلقہ بندی فہرست پر مجموعی طور پر 52اعتراضات دائر ہوئے تھے۔
حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کی حلقہ بندی پر 2 اعتراضات دائر کئے گئے جبکہ پنوں عاقل کنٹونمنٹ بورڈ پر کوئی اعتراض دائر نہیں ہوا تھا۔


