ایران نے امریکا کی جانب سے خلیج عمان میں جہاز پر قبضہ کرنے اور عملے کو یرغمال بنانے کیخلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے شکایت میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی جہازپر بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی، غیر قانونی اور وحشیانہ عمل ہے، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور عالمی بحری تنظیم فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرے، امریکی اقدام کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، کارروائی کے دوران عملے اور انکے اہلخانہ کو دھمکایا بھی گیا، جہاز اور عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاز پر حملہ سمندری قزاقی اور دہشتگردی ہے، امریکا خطے میں بگڑتی صورتحال کا مکمل ذمہ دار ہے، ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیگا۔


