افغانستان میں طالبان رجیم کے آمرانہ رویے اور کڑی پالیسیوں کے باعث افغان نظام کی تبدیلی کا مطالبہ پکڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے حزب اسلامی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم گلبدین حکمتیار نے طالبان رجیم کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے سیاسی تبدیلی اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلبدین حکمتیار نے کہا ہے کہ طالبان رجیم میں افغانستان کے حالات ہرگز عوامی امنگوں کے مطابق نہیں، ملک میں فوری اصلاحات ضروری ہیں، انہوں نے طالبان رجیم میں آئین و شوریٰ جیسے بنیادی عناصر کی عدم موجودگی پر بھی افغان طالبان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ادھر افغان سیاسی جماعت حزب وحدت اسلامی افغانستان نے کہا ہے کہ بیرون ملک موجود سیاسی قائدین عوامی مینڈیٹ کے حامل نظام تک واپس نہیں آئینگے بصورتِ دیگر بحران کے ذمہ دارطالبان ہونگے۔


