ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز سے معمول کی آمد و رفت کو ہر صورت برقرار...

آبنائے ہرمز سے معمول کی آمد و رفت کو ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے، چینی صدر

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کی آمد و رفت کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

صدر شی نے یہ بات پیر کے روز سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان السعود کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران کہی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ہمیشہ باہمی احترام، برابری اور باہم فائدے کے اصولوں پر کاربند رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال چین اور سعودی عرب کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین سعودی عرب کے ساتھ مل کر اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تزویراتی اعتماد کو مزید گہرا کرنے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور مختلف سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کے دائرے اور گہرائی کو مسلسل وسعت دی جا سکے اور چین-عرب تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے ایک مثال قائم کی جا سکے۔

مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے شی نے مخاصمت کے خاتمے اور فوری و جامع جنگ بندی پر زور دیا اور واضح کیا کہ چین امن کی بحالی کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور سیاسی و سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کے لئے پرعزم ہے۔

شی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے معمول کی آمد و رفت علاقائی ممالک اور عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین خطے کے ممالک کی اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ وہ ہمسائیگی، ترقی، سلامتی اور تعاون پر مبنی ایک مشترکہ گھر تعمیر کریں، اپنے مستقبل اور تقدیر کے خود مالک بنیں اور خطے میں طویل المدتی امن و استحکام کو فروغ دیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں