ہومتازہ ترینمعروف لیجنڈ ریسلر بروک لیسنر کا ریسلنگ کو خیرباد

معروف لیجنڈ ریسلر بروک لیسنر کا ریسلنگ کو خیرباد

کچھ عرصہ قبل دسمبر 2025 کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا ریٹائر ہوئے تھے جبکہ انکے بعد اے جے سٹائلز نے فروری 2026میں ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب لگتا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک اور لیجنڈ ریسلر نے لگ بھگ 3 دہائیوں پر مشتمل طویل کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ریسل مینیا 42 ممکنہ طور پر مقبول ریسلر بروک لیسنر کے کیرئیر کا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ تھا،2002سے ڈبلیو ڈبلیو ای کیساتھ جڑے بروک لیسنر کو اس ایونٹ میں Oba Femiکے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑا، ریسل مینیا 42کی دوسری رات پہلا میچ بروک لیسنر اور Oba Femiکے درمیان ہوا اور شکست کے بعد بروک لیسنر اپنے ریسلنگ گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے گئے جو ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا اشارہ تھا، عام طور پر ریسلرز کیرئیر کے اختتام پر علامتی طور پر اپنے گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں