ایران کے نائب صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ تیل کی آزاد مارکیٹ سب کیلئے ہوگی یا کسی کیلئے نہیں، ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی مفت میں دستیاب نہیں، ایرانی تیل کی برآمدات روک کر دوسروں کیلئے سکیورٹی کی توقع نہیں کی جا سکتی، انتخاب واضح ہے یا تو سب کیلئے تیل کی آزاد منڈی ہو یا پھر سب کو بھاری قیمت کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے۔
انکا کہنا تھا کہ عالمی ایندھن کی قیمتوں میں استحکام اس بات پر منحصر ہے کہ ایران اور اسکے اتحادیوں کیخلاف اقتصادی اور فوجی دبا کا مستقل اور یقینی خاتمہ ہو۔


