ہومتازہ ترینبرازیل میں چینی چائے اور مشروبات کے برانڈ ’مِکسو‘ کے پہلے اسٹور...

برازیل میں چینی چائے اور مشروبات کے برانڈ ’مِکسو‘ کے پہلے اسٹور کا افتتاح

چینی چائے اور مشروبات کے برانڈ ’مِکسو آئس کریم اینڈ ٹی‘ نے ہفتے کے روز برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں اپنے پہلے اسٹور کا افتتاح کیاہے۔

تقریباً 20 مصنوعات پر مشتمل مینو سے آرڈر دینے کے لئے صارفین صبح سویرے ہی قطاروں میں لگ گئے تھے۔ مینو میں برازیل کے لئےخصوصی طور پر تیار کی گئی آکائی بیری آئس کریم بھی شامل تھی جسے مقامی ذائقوں کے مطابق بنایا گیا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تیان زےژونگ،ہیڈ، مِکسو برازیلین مارکیٹ

"ہم نے برازیل میں اپنی مصنوعات میں شکر کی مقدار کو ایڈجسٹ کیا ہے۔ بغیر شکر سے لے کر 200 فیصد شکر تک کے مختلف آپشنز رکھے گئے ہیں۔آکائی برازیل کی ایک عالمی شہرت یافتہ پیداوار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے برازیل میں اپنے پہلے اسٹور کے افتتاح پر آکائی آئس کریم متعارف کروائی جسے برازیل کے بہت سے لوگوں نے پسند کیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (پرتگالی): مارسِیو البرٹو نورونھا کوسٹا، گاہک

"مِکسو کی آئس کریم کا برازیل کی مقامی مصنوعات سے موازنہ کیا جائے تو یہ بناوٹ اور نرمی میں اُس جیسی یا اُس سے بھی بہتر ہے۔ مجھے یہ زیادہ فرحت بخش محسوس ہوتی ہے اور اس کی قیمت بھی کم ہے۔”

سائیڈ بائٹ 3 (پرتگالی): آنا کیرین، گاہک

"میں نے آئس کریم چکھی اور اسے بہت مزیدار اور نرم پایا۔ مجھے چینی ثقافت واقعی پسند ہے۔ اسی لئے میں نے چاہا کہ یہاں آؤں اور کچھ حد تک چین جیسا ماحول اور احساس پاؤں۔”

برانڈ کی مشہور آئس کریم 3 ریئلز (0.6 امریکی ڈالر) میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ آئسڈ لیمونیڈ کی قیمت 6 ریئلز (1.2 امریکی ڈالر) ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (پرتگالی): پیڈرو نیٹو، ایگرو بزنس منیجر، برازیلین ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی (ایپکس برازیل)

"مِکسو جیسی چینی کمپنیاں چینی چائے کلچر، ملک ٹی کلچر اور خصوصی آئس کریم برازیل میں میں متعارف کرا رہی ہیں۔ اس سے برازیلی صارفین کو ایک نئی کھپت کی ثقافت سے آگاہی اور مصنوعات سے لطف اندوز ہونےکے لئے ایک مختلف انداز اپنانے کا موقع مل رہا ہے۔میرے خیال میں یہ بہت مثبت بات ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برازیل اور چین کے عوام مسلسل ایک دوسرے کے قریب آ رہےہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کی معیشت کو مکمل کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے فائدہ مند ہیں جبکہ ان کے درمیان رابطے بھی مزید بہتر ہو رہے ہیں۔”

مِکسو نے سال 2017 میں بین الاقوامی سطح پر کام شروع کیا تھا جبکہ اس چینی برانڈ نے ملک سے باہر اپنا پہلا سٹور اگلے سال ویتنام میں کھولا۔ اب تک اس برانڈ کے چین سے باہر 4400 سے زائد اسٹورز کام کر رہے ہیں۔

ساؤ پاؤلو، برازیل سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

برازیل میں چینی برانڈ ’مِکسو‘ کے پہلے اسٹور کا افتتاح

ساؤ پاؤلو میں چائے اور مشروبات کے شائقین کی بڑی تعداد جمع تھی

افتتاح پر خصوصی مینو میں آکائی بیری آئس کریم کی پیشکش بھی شامل

مقامی ذائقوں کے مطابق 20 خصوصی مصنوعات تیار کی گئیں

صارفین نے اعلیٰ ذائقے، بہتر معیار اور مناسب قیمت کو سراہا

مِکسو نے سال 2017 میں بین الاقوامی سطح پر کام شروع کیا تھا

چینی برانڈ کے اس وقت دنیا بھر میں 4400 سے زائد اسٹورز ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں