پی سی بی نے بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بائولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ 8سے 12مئی تک میرپور ڈھاکا میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16سے 20مئی تک سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔


