ہومپاکستاناسلام آباد، پشاور سمیت شمالی علاقوں میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پشاور سمیت شمالی علاقوں میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان، چترال سمیت شمالی علاقوں میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا جس کی گہرائی 199 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں