ہومپاکستانکراچی، پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ

کراچی، پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ

کراچی سے نجی ایئر لائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام نے عازمین حج کو کو رخصت کیا۔ حکام کے مطابق رواں سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر ہی کرے گی۔

پہلی حج پرواز کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان حج کرنے والوں میں دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ پاکستانی عمرہ کرنیوالی پہلی قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ موبائل فونز کے ذریعے سوشل میڈیا پر خراب انتظامات کا واویلا کرتے ہیں لیکن حج تو مشکلات کو برداشت کرنے اور صبر کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عازمین حج پیدل، پھر بحری جہازوں اور اب ہوائی جہازوں کی سہولت سے چند گھنٹوں پر حج پر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ خوش نصیب لوگ ہیں جو حج پر جا رہے ہیں، وہاں اللہ کے حضور ملک کی ترقی کیلئے دعاء کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں