اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
تصاویر میں رمشا کو سرخ لباس جبکہ خوشحال کو سیاہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں جوڑی نے لکھا کہ بسم اللہ، ہمیں یہ اعلان کرتے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، الحمدللہ، ہم اس نئے باب میں ایک ساتھ قدم رکھتے ہوئے بے حد شکر گزار ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے ہمارے سفر کے دوران ہماری حمایت کی اور ہمیں محبت دی، یہ ہمارے لئے الفاظ سے کہیں بڑھ کر اہمیت رکھتا ہے۔
مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس خوشی کے موقع پر ہماری نجی زندگی کا احترام اور پرائیویسی فراہم کریں۔


