ہومپاکستانآبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی بحث یا انتظام میں جی سی...

آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی بحث یا انتظام میں جی سی سی ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھنا ہوگا، عاصم افتخار

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطے میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرتے رہنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اشیا و توانائی ترسیل کیلئے اہم عالمی بحری گزرگاہ ، اس سے متعلق کسی بھی بحث یا انتظام میں جی سی سی ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھنا ہوگا، عسکری کشیدگی و رکاوٹیں برقرار رہیں تو اثرات وسیع معاشی مشکلات میں تبدیل ہو جائینگے۔

جاری بیان میں عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات کی کامیاب میزبانی کی، مذاکرات فریقین کے ساتھ رابطوں اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی حمایت کرتے ہیں، آبنائے ہرمز اشیا اور توانائی کی ترسیل کیلئے نہایت اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے اور پاکستان جہازوں اور عملے کی سلامتی، محفوظ آمد و رفت اور آبنائے میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال دنیا بھر کے ممالک بشمول پاکستان پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے، اس سے پاکستانی عوام بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے اثرات توانائی کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ کھاد اور دیگر ضروری اشیا تک بھی پہنچتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے بھی سنگین خطرات سے خبردار کیا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ عسکری کشیدگی و رکاوٹیں برقرار رہیں تو مشکلات بڑھیں گی اور اثرات وسیع معاشی مشکلات میں تبدیل ہوں گے جبکہ امن کی طرف واپسی سب کیلئے فائدہ مند ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو جلد دوبارہ کھولنے اور حالات معمول پر لانے کے بنیادی مقصد سے متفق ہیں، یہ معاملہ خطے اور اس سے باہر تمام ریاستوں کیلئے اہم ہے، آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی بحث یا انتظام میں جی سی سی ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں اور امریکہ مذاکرات میں پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا، یہ طرز عمل پاکستان کے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی امن کیلئے مسلسل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں