عالمی قوانین کے 100سے زائد ماہرین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے جنگی جرائم قرار دیدیئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کھلے خط پر دستخط کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ایران پر 28 فروری سے شروع ہونیوالے امریکی و اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر اور کسی خطرے کے معتبر ثبوت کے بغیر شروع کئے گئے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کسی دوسری ریاست کیخلاف طاقت صرف اپنے دفاع میں کسی حقیقی یا مسلح حملے کیخلاف یا جہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اجازت دی گئی ہے استعمال کی جاسکتی ہے جبکہ سلامتی کونسل نے نہ حملے کی اجازت دی، نہ ایران ہی نے اسرائیل یا امریکہ پر حملہ کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج کا طرز عمل اور سینئر امریکی حکام کے بیانات عالمی انسانی حقوق کے قانون اور عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سنگین خدشات پیدا کرتے ہیں۔


