ملکی برآمدات میں جنوری کے مقابلے فروری میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 8.4 فیصد بڑھ کر 2.98 ارب ڈالرز ہو گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 25 فیصد اضافے سے 25 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا، رواں مالی سال برآمدات میں 7.3 فیصد کمی ہوئی اور درآمدات میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا۔


