بنگلادیش کی سابق وزیراعظم 80 سالہ خالدہ ضیا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا کو تین دن قبل پھیپھڑوں کے انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
وہ ڈھاکہ کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
دیریں اثناء بنگلادیش نیشنل پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خالدہ ضیا کی طبیعت کے حوالے سے خط پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ انکا یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی گرمجوشی کی عکاسی کرتا ہے اور بی این پی اسکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


