جمعرات, نومبر 13, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان، بنگلہ دیش ہاکی سیریز، کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ کی عدم دستیابی...

پاکستان، بنگلہ دیش ہاکی سیریز، کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ کی عدم دستیابی کو مایوس کن قرار دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن سے اختلافات کے باعث دورہ بنگلہ دیش سے معذرت کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اہم سیریز کیلئے قبل ہیڈ کوچ کی عدم دستیابی کو مایوس کن قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ پی ایچ ایف اور طاہر زمان کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے تھا، روانگی سے چند گھنٹے قبل تک صورتِحال واضح نہ ہونے سے ٹیم پر برا اثر پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ طاہر زمان کی موجودگی میں ٹیم کو فائدہ ہو رہا ہے، ملک کی خاطر باہمی اختلافات اہم سیریز سے قبل سائیڈ پر رکھے جا سکتے تھے، ہیڈ کوچ کو بھی پلیئرز کے معاملے میں لچک دکھانی چاہیے تھی، تاخیر سے کیمپ میں آنے پر ڈراپ کرنے کا مطالبہ کرنے کی بجائے جرمانہ کر دیتے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!