جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومLatestملتان گیس ٹینکر دھماکہ، وزیراعظم کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر...

ملتان گیس ٹینکر دھماکہ، وزیراعظم کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں گیس ٹینکر دھماکے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان  میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرو استقامت کی دعاء کی ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے باؤزر پھٹنے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!