پیر, فروری 17, 2025
ہومLatestملک میں آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا،فیصلے کرنے والوں کو...

ملک میں آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا،فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،عمر ایوب

پشاور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا،فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانے آیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 15جنوری کو سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر کہا کہ کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کیلئے نام فائنل کیے جائیں، اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقاتیں کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا،معیشت تباہ اور بلوچستان کی حالت خراب ہے، یہ کہتے ہیں کہ وہ فیصلے کرنے والے ہیں، فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!