ہوماہم ترینپاکستان کی اردن میں چرچ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی اردن میں چرچ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان نے اردن کے علاقے کرک میں یونانی آرتھوڈوکس چرچ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اردن کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہ حملہ عمان سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب میں پیش آیا جس میں 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے واقعے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزائیں دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں فائرنگ کے واقعے کو گھناؤنا دہشت گرد حملہ قرار دیا گیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اردن کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کی شناخت کا مطالبہ کیا ہے۔

لبنان، شام، مصر، عمان اور عراق سمیت مختلف ممالک کی حکومتوں اور مذہبی رہنماؤں نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔ کرک میں مسیحی آبادی اقلیت میں ہے اور یہ علاقہ ماضی میں عسکریت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں