ہومتازہ ترینڈینیئل ڈوبوا سے شکست، فابیو وارڈلی پر 28 روزہ پابندی

ڈینیئل ڈوبوا سے شکست، فابیو وارڈلی پر 28 روزہ پابندی

لندن (لارڈ میڈیا) : انگلش پروفیشنل باکسر فابیو وارڈلی کو ان کے ہم وطن باکسر ڈینیئل ڈوبوا کے ہاتھوں شکست کے بعد باکسنگ مقابلوں میں حصہ لینے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

31 سالہ وارڈلی نے لندن کے او2 ایرینا میں ڈینیئل ڈوبوا کے خلاف مقابلے میں شرکت کی جہاں دوسرے راؤنڈ کے 2 منٹ اور 21 سیکنڈ بعد ان کے ٹرینر بین ڈیوسن نے تولیہ پھینک کر مقابلہ روک دیا۔

فابیو وارڈلی پہلے راؤنڈ میں کسی طرح بچ گئے لیکن دوسرے راؤنڈ میں ڈوبوا کے مسلسل حملوں نے انہیں بے بس کر دیا، جس کے بعد ان کے کارنر نے مقابلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

او2 ایرینا میں ہونے والے اس یکطرفہ مقابلے میں مشرقی انگلینڈ کے باکسر فابیو وارڈلی صرف چار مکے لگا سکے۔

اس شکست کے بعد برٹش بورڈ آف باکسنگ کنٹرول کے قوانین کے تحت انہیں کم از کم 28 دن کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں