ہوماہم ترینجرمن کمپنی سیمنز کا پاکستان میں صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے...

جرمن کمپنی سیمنز کا پاکستان میں صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا اعلان

برلن (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف علی زرداری جرمنی کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ جرمن کمپنی نے پاکستان کے شعبہ صحت میں تعاون مزید بڑھانے کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ایوان صدر کے مطابق، صدر زرداری نے جرمن صدر کی دعوت پر جرمنی کا دورہ کیا۔ برلن ائیرپورٹ پر انہیں اعلیٰ جرمن حکام اور پاکستانی سفیر نے الوداع کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔

صدر زرداری کی جرمن صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور روابط کو فروغ ملے گا۔

صدر زرداری نے سیمنز کے ایگزیکٹو نائب صدر سے ملاقات کی اور پاکستان میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمنز نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جرمن وفد نے بتایا کہ ان کے نمائندے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور صحت کی صنعت میں تعاون کے لیے ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔ صدر زرداری نے سیمنز کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی تجویز دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں