ہومتازہ ترینچین کی بیرون ملک سرمایہ کاری پر پابندیاں بڑھانے کی امریکی تجویز...

چین کی بیرون ملک سرمایہ کاری پر پابندیاں بڑھانے کی امریکی تجویز کی سخت مخالفت

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ہفتے امریکہ کی وزارت خزانہ کی اس حالیہ تجویز پر ’’شدید تشویش ‘‘اور ’’سخت مخالفت‘‘ کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت چین میں بیرون ملک سے کی جانے والی سرمایہ کاری پر پابندیوں کو مزید وسیع اور سخت کیا جائے گا۔ چین نے اسے امتیازی اقدام اور قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ وسیع کرنے کی ایک عام مثال قرار دیا ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکی وزارت خزانہ کے بیرون ملک سرمایہ کاری کے تحفظ کے پروگرام میں مجوزہ ترامیم سے متعلق ذرائع ابلاغ کے ایک سوال کے جواب میں یہ بیان دیا۔ ان مجوزہ قواعد پر عوامی آراء طلب کی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مجوزہ قواعد ’’دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے منافی ہیں، چینی اور امریکی کاروباری اداروں کے درمیان معمول کے اقتصادی و تجارتی تعاون میں خلل ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔‘‘

ترجمان نے کہا کہ چین اس معاملے میں ہونے والی آئندہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے گا اور اس کے مطابق جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’’چین میں سرمایہ کاری پر امریکی پابندیاں نہ صرف چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو نقصان پہنچائیں گی بلکہ امریکی کمپنیوں کے مفادات کو بھی متاثر کریں گی۔‘‘انہوں نے نشاندہی کی کہ چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے، کیونکہ ملک کی وسیع منڈی میں کھپت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ منڈی کی معیشت کے اصولوں کا احترام کرے، قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ وسیع کرنے سے باز آئے، اقتصادی و تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے اور انہیں ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ بند کرے اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں