واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2025 کی پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں ممالک کو متنبہ کیا تھا کہ اگر جنگ نہ روکی تو تجارت بند کر دیں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں 8 جنگیں روکی ہیں لیکن انہیں نوبیل انعام نہیں دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی جنگ رکوائی۔
امریکی صدر نے کہا کہ جنگوں کو روکنے میں اقوام متحدہ نے مدد نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف مزید آپریشن ممکن ہے اور امریکا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے اور امریکا اپنی مرضی کے مطابق تیل نکال رہا ہے۔ انہوں نے کیوبا کے معاملے کو حل کرنے کے لیے مارکو روبیو کو بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔


