ہومتازہ ترینچین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے شمالی صوبے شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔

یاؤگان-50 03 سیٹلائٹ کو جمعہ کے روز بیجنگ کے وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر لانگ مارچ-6 کے ترمیم شدہ کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا، جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوا۔ سیٹلائٹ کی لانچنگ کا مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔

یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر زمین کے سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگانے اور آفات کی روک تھام و امدادی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 672 واں مشن تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں