بیجنگ (شِنہوا) چین کے سیکیورٹیز ضابطہ کار نے جمعہ کے روز ملک میں مکمل غیر ملکی ملکیت والی سیکیورٹیز کمپنی قائم کرنے کے لئے سٹی گروپ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ یہ تازہ اقدام چین کے مالیاتی شعبے کو غیر ملکی اداروں کے لئے مزید کھولنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
چائنہ سیکیورٹیز ضابطہ کاری کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منظوری کے تحت امریکی ادارہ چین میں سرمایہ منڈیوں سے متعلق خدمات فراہم کر سکے گا۔ ان خدمات میں حصص کی خرید و فروخت کی بروکریج، سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری سے متعلق مشاورت، سیکیورٹیز کے اجرا اور فروخت کی ضمانت اور اپنے سرمائے سے سیکیورٹیز کی خرید و فروخت شامل ہیں۔
بیان کے مطابق سٹی گروپ سیکیورٹیز (چائنہ) کمپنی لمیٹڈ شنگھائی میں رجسٹرڈ ہوگی اور اس کا رجسٹرڈ سرمایہ 1.2 ارب یوآن (تقریباً 17 کروڑ 86 لاکھ امریکی ڈالر) ہوگا۔


