کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر امتنان احمد نے صحت کے مسائل کے باعث سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے کیا جس کے باعث ان کے لئے مزید ویڈیوز بنانا اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہنا ممکن نہیں رہا۔
امتنان احمد یوٹیوب پر معلوماتی اور تحقیقی ویڈیوز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی ویڈیوز جنگوں، عالمی حالات، سائنس اور مختلف سماجی موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔ ان کے ناظرین کی ایک بڑی تعداد ان کے منفرد انداز اور معلوماتی مواد کی وجہ سے انہیں پسند کرتی ہے۔
ان کے اس اچانک اعلان کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ بہت سے لوگ ان کی ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں اور ان کے جانے کا فیصلہ ان کے لئے ایک بڑا نقصان سمجھا جا رہا ہے۔


