ہومتازہ ترینپی ٹی آئی قیادت مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ دار ہے، محسن...

پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ دار ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات میں معاہدہ ہو جاتا تو ایمرجنسی کی ضرورت پیش نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئینی دائرے میں رہ کر اقدامات کیے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تجاویز قبول کیں، مگر معاہدہ نہ ہو سکا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر بحث ہوئی، جس میں محسن نقوی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے مؤقف پیش کیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے کیے، اور معاہدے کی تجاویز پر بات چیت کی، مگر مذاکرات میں ناکامی کی ذمہ داری پی ٹی آئی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل بھی وہ رات گئے تک رابطے کرتے رہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل ہو سکے۔

دوسری جانب سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مسائل کو سیکیورٹی معاملات کے ساتھ جوڑنا درست نہیں۔

لیڈر آف ہاؤس اسحاق ڈار نے کہا کہ آرٹیکل 232 کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال اور بیرونی دہشت گردی کے باعث ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔

ادھر سینیٹ میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں ایمرجنسی کا اعلان فوری واپس لینے اور منتخب حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں