ہومتازہ ترینعوامی تبادلے چین۔امریکہ تعلقات کو مضبوط بنیاد فراہم کر رہے ہیں، امریکی...

عوامی تبادلے چین۔امریکہ تعلقات کو مضبوط بنیاد فراہم کر رہے ہیں، امریکی سینیٹر

سان فرانسسکو (شِنہوا) امریکہ کی ریاست اوریگن کے ایک سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان عوامی اور ذیلی قومی سطح پر باہمی تبادلے ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتے ہیں اور تعمیری اور مستحکم چین۔امریکہ تعلقات کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

اوریگن ریاستی سینیٹ کے صدر پرو ٹیمپور جیمز میننگ جونیئر نے حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ چینی اور امریکی صدور کے درمیان حالیہ ملاقات ذیلی قومی سطح پر تبادلوں اور تعاون کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام اوریگن باشندوں اور چینی شہریوں کے درمیان تجارت، تعلیم اور مقامی شراکت داریوں کے ذریعے قائم ہونے والے تعلقات ہمارے باہمی روابط کو مضبوط اور پائیدار بناتے ہیں۔

میننگ جونیئر حال ہی میں چین کا دورہ کرنے والے اوریگن کے ایک وفد میں شامل تھے۔ دورے میں انہوں نے بیجنگ، گوانگ شی، ہوبے اور فوجیان کا دورہ کیا۔ ان کے مطابق اس دورے نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کی اہمیت پر ان کے یقین کو مزید مضبوط کیا۔

میننگ جونیئر نے کہا کہ یہی باہمی مفاہمت اور مستحکم مستقبل کی حقیقی بنیاد ہیں۔

امریکی ریاست اوریگن اور چین کے مشرقی صوبے فوجیان نے 1984 میں جڑواں ریاست کے تعلقات قائم کئے تھے۔

میننگ جونیئر نے کہا کہ عام لوگوں کے درمیان رابطے اور امریکی ریاستوں اور چینی صوبوں کے درمیان تعاون وسیع تر دوطرفہ تعلقات کے لئے دیرپا بنیاد قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اوریگن چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا اور باہمی روابط کو فروغ دے گا۔

دورہ چین میں میننگ جونیئر چین کی ترقی سے بھی متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک خوبصورت ملک ہے۔ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی مراکز کے دوروں اور مختلف شعبوں میں چین کی ترقی نے ان پر گہرا اثر چھوڑا۔

میننگ جونیئرنے دونوں ملکوں کے درمیان کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت شروع کرنے اور اسے مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ ہم سب انسانی نسل کا حصہ ہیں اور انسانیت کو ترجیح دینی چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں