اسلام آباد (لارڈ میڈیا) کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل نے کراچی سے اسلام آباد اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کی ترسیل بند کردی ہے۔ چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل کے مطابق کنٹینرز پکڑے جانے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث شپنگ کمپنیز نے بھی گڈز ٹرانسپورٹ کو کنٹینرز کی ترسیل بند کر دی ہے اور کنٹینرز کو گراؤنڈ کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مارچ سے نمٹنے کے لیے 82 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے ہیں اور پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے، جو کہ 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے۔


