ہوماہم ترینپاک فوج اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ طے

پاک فوج اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ طے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاک فوج اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے پروٹوکول معاہدہ 2026 پر دستخط ہو گئے ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت پاک فوج کویتی افواج کو مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرے گی۔

وزارت دفاع کے مطابق معاہدے میں تربیت، استعدادِ کار میں اضافہ، سرحدی انتظام اور دیگر دفاعی تعاون کے شعبے شامل ہوں گے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو وسعت دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں وفد نے وزارت دفاع کا دورہ کیا جس میں کویتی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔ وفد نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی اور جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے اور پائیدار دفاعی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں