ہوماہم ترینحکومت کا پمز متاثرین کے خاندانوں کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے...

حکومت کا پمز متاثرین کے خاندانوں کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) حکومت نے سانحہ پمز کے متاثرہ خاندانوں کے لئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاوضہ قیمتی انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں، لیکن یہ معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سانحے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔ کمیٹی نے فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے افسران سمیت ریسکیو آپریشن میں شامل عملے کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

کمیٹی نے واقعے کی ٹائم لائن کا جائزہ لیا اور فائر بریگیڈ کی کارکردگی کے ساتھ ریسکیو آپریشن کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔

کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری شاہد خان ہیں، جبکہ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خورشید اُترا، ڈاکٹر بیرسٹر نبیل احمد اعوان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی ارکان میں شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں