ہومتازہ ترینہسپتالوں میں بغیر اطلاع فائر سیفٹی چیکنگ ہوگی

ہسپتالوں میں بغیر اطلاع فائر سیفٹی چیکنگ ہوگی

کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتالوں میں اچانک اور بغیر پیشگی اطلاع معائنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن فائر سیفٹی اور ہنگامی حالات کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی سے متعلق ریکارڈ اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ فائر سیفٹی پلان، سیلف آڈٹ اور خامیوں کے ازالے کا ریکارڈ بھی طلب کیا جائے گا۔

کمیشن نے ہسپتالوں کو فائر سیفٹی انتظامات پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے اور فائر ڈرلز اور ہنگامی مشقوں کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال ہوگی۔ حفاظتی معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں