ہومتازہ ترینبنگلادیش میں 35 سال بعد آج صدارتی انتخاب ہوگا، حکمران جماعت کا...

بنگلادیش میں 35 سال بعد آج صدارتی انتخاب ہوگا، حکمران جماعت کا امیدوار مضبوط

ڈھاکا (لارڈ میڈیا) : بنگلادیش میں آج 35 سال بعد صدارتی انتخاب ہوگا جس میں حکمران بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے مرزا فخرالسلام عالمگیر اور اپوزیشن اتحاد کے کرنل (ر) اولی احمد مدمقابل ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مقابلہ حقیقی طور پر دلچسپ ہو چکا ہے۔ ووٹنگ آج بنگلادیشی پارلیمنٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، جہاں 349 ارکان اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ آئین کے تحت صدر کا انتخاب ارکانِ پارلیمنٹ کرتے ہیں۔

حکمران جماعت بی این پی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے، اس لیے 78 سالہ مرزا فخرالسلام عالمگیر کو کامیابی کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

مرزا فخرالسلام بی این پی کی قیادت کا طویل عرصے سے حصہ رہے ہیں اور حکومتی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

ان کے مقابلے میں 11 جماعتی اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کرنل (ر) اولی احمد ہیں، جنہیں جماعتِ اسلامی کی حمایت حاصل ہے۔ اگرچہ عددی اعتبار سے اپوزیشن کمزور ہے، مبصرین اسے جمہوریت کی بحالی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق کامیاب امیدوار جمعہ کی شام بنگابھون میں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور انتخابی نتائج کے اعلان کے فوراً بعد نئی مدت کا آغاز ہوگا۔

یہ انتخاب سابق صدر محمد شہاب الدین کے استعفے کے بعد ہو رہا ہے، جنہیں معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں