تربت (لارڈ میڈیا) بلوچ شہری امام ولد حسن کو تربت کے علاقے بلیدہ کے گلی باہوٹ بازار سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔ اہلخانہ نے پریس کلب میں بتایا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 دہشت گرد امام حسن کو زبردستی لے گئے۔
اہلخانہ کے مطابق مغوی کا کسی سے کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی نہیں تھی۔ وہ ایک سادہ طبیعت کے حامل بے قصور شہری ہیں۔ اغوا کے بعد پورا خاندان شدید خوف اور کرب میں مبتلا ہے اور امام حسن کی جلد بحفاظت واپسی کا منتظر ہے۔
امام حسن کی اہلیہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شوہر کی جلد بازیابی کی جائے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


