ہومتازہ ترینایم کیو ایم کا پیپلزپارٹی کو نئے صوبوں پر مناظرے کا چیلنج

ایم کیو ایم کا پیپلزپارٹی کو نئے صوبوں پر مناظرے کا چیلنج

کراچی (لارڈ میڈیا): ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد ملک نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے۔ زاہد ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے سامنے ایم کیو ایم کے قائدین کا سامنا کرے اور وضاحت کرے کہ وہ پنجاب میں نئے صوبوں کی حمایت جبکہ سندھ میں اس کی مخالفت کیوں کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر گریٹ ڈیبیٹ کروائیں، ایم کیو ایم عوام کے سامنے پیپلزپارٹی کو جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے مخالف دراصل عوام کا پیسہ عوام پر خرچ نہیں کرنا چاہتے بلکہ عوام کے اربوں روپے لانچوں کے ذریعے منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

زاہد ملک نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی سندھ اور کراچی میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اپنی پارلیمانی قوت کو عوام کی بہتری کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں