ہوماہم ترینسپریم کورٹ نے عمران خان منتقلی کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر...

سپریم کورٹ نے عمران خان منتقلی کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔ رجسٹرار نے پیپر بُکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض کیا جس کے بعد نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے عبوری حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا عبوری حکم اختیارِ سماعت سے تجاوز کرتا ہے اور قیدی کو ہسپتال منتقل کرنے کے قانونی طریقہ کار کو نظرانداز کیا گیا۔

چیف کمشنر نے درخواست میں پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 197 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیدی کی جیل سے باہر ہسپتال منتقلی کے لیے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 18 اگست کا حکم ان کے آئینی اور قانونی اختیارات کو متاثر کرتا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بگڑنے کا ابتدائی تاثر قائم کیا جبکہ مذکورہ رپورٹ میں صحت مزید خراب ہونے کی نشاندہی نہیں تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں