اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی نظرثانی اپیل پر اعتراضات کے بعد نظرثانی درخواست واپس لینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریاست نے سپریم کورٹ کے اعتراضات کے بعد درخواست واپس لے لی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن فیصلہ کن ہے اور عمران خان کی صحت کے معاملے پر مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔


