ہومتازہ ترینحکومت کا آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کے لیے کاشتکاروں...

حکومت کا آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے تاکہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جا سکے۔

زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشواروں کے اہداف کی تکمیل کے لیے حکومت صوبوں کو 30 ستمبر 2026 تک کا وقت دے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں