ہومتازہ تریندانش تیمور نے عائزہ سے علیحدگی کی افواہوں کو رد کردیا

دانش تیمور نے عائزہ سے علیحدگی کی افواہوں کو رد کردیا

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشحال ہے اور کچھ لوگوں کو ان کی شاندار زندگی پسند نہیں آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہیں دیتے۔

دانش تیمور نے کہا کہ عائزہ خان ان کے پیارے بچوں کی ماں اور شریک حیات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اور عائزہ خان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ہیں اور ان کے مداح ان کو بھرپور پسند کرتے ہیں۔

اس سے پہلے عائزہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں