ہومتازہ ترینپی ٹی اے اور گوگل کا بچوں کے آن لائن تحفظ کے...

پی ٹی اے اور گوگل کا بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پی ٹی اے اور گوگل نے بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت بچوں کے لیے محفوظ آن لائن ماحول اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔ اہم نکات میں آگاہی، تعلیم اور بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے تعاون بڑھانا شامل ہیں۔

والدین اور اساتذہ کے لیے عملی رہنمائی، ٹولز اور وسائل فراہم کیے جائیں گے جبکہ انگریزی، اردو اور مقامی زبانوں میں مواد اور ملک گیر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

پی ٹی اے حکام نے کہا ہے کہ بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے اور بچوں اور خاندانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے پاکستان میں اپنے مقامی دفتر کا افتتاح کیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں ابتدائی رجسٹریشن کے تقریباً چار سال بعد یہ قدم اٹھایا ہے اور اس پیش رفت کو ملک کے ساتھ اپنے روابط میں ایک بڑا سنگ میل قرار دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں