ہومتازہ ترینوزیر خزانہ نے امریکا سے 10 ارب ڈالر مانگنے کی تصدیق کردی

وزیر خزانہ نے امریکا سے 10 ارب ڈالر مانگنے کی تصدیق کردی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا سے ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فیسلیٹی کے تحت درخواست دی ہے جس کی پیش رفت ستمبر تک متوقع ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ درخواست امریکی محکمہ خزانہ کے پاس جمع کروا دی گئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے کے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی مدت کو 10 سال تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے امریکی بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بھی گفت و شنید جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں