تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جس میں سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کو ہونے والے اس رابطے میں دونوں رہنماؤں نے سفارتی رجحانات پر آرا کا تبادلہ کیا اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مزید برآں، ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل نے موجودہ صورتحال کے مختلف زاویوں پر تبادلہ خیال کیا، دوطرفہ مشاورت اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔
عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سے اسرائیل کی ایران اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے بارے میں بریف کیا۔


