ہومتازہ ترینمریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکرز کو بروقت ادائیگی کا حکم

مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکرز کو بروقت ادائیگی کا حکم

لاہور (لارڈ میڈیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ پانچ تاریخ سے پہلے ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ ان کی ہدایات پر 151 میں سے 149 ستھرا پنجاب کمپنی کے ورکرز کو ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے۔

ستھرا پنجاب ورکرز کو بروقت ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ کمرشل اور رہائشی علاقوں میں صفائی برقرار رکھنے والوں کو انوائرمنٹ فرینڈلی سٹیکر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایم ڈی واساز کو روزانہ دو گھنٹے فیلڈ میں جانے کا حکم دیا ہے۔

ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ای بائیک پر سوار سکواڈ گلی محلوں میں مانیٹرنگ کریں گے اور ستھرا پنجاب ورکرز کے لئے گاربیج بیگ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے شہر اور دیہات میں صفائی کے عمل میں کوتاہی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صفائی آپریشن میں غفلت پر سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے روجھان اور چوبارہ میں ورکرز کو ادائیگی نہ کرنے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے نکاسی آب میں بہتری کے لئے ڈی سیلٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں