ہومتازہ ترینوسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 100 افراد ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 100 افراد ہلاک

بنگوئی (لارڈ میڈیا): وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب ایک غیر قانونی سونے کی کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ بابوا کے قصبے کے قریب زامبوئے کان کنی کے مقام پر پیش آیا، جہاں تودہ گرنے سے متعدد افراد مٹی تلے دب گئے۔ مقامی رہائشی اور امدادی ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

نانا مامبیرے کے نائب میئر سلیمان بی نے بتایا کہ اب تک 30 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے عالمی تنظیموں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ زامبوئے کے کان کن سیڈرک مبانگو نے حادثے کو تباہ کن قرار دیا اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کی مقدار اور جگہ کے دشوار گزار ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی حتمی تعداد کا تعین کرنا مشکل ہے۔ لورینٹ نگون بابا کے مطابق صحیح نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

حکومتی ترجمان ایوارسٹے نگامانا نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وسطی افریقی جمہوریہ میں بغیر کسی سرکاری نگرانی کے کان کنی عام ہے، جس سے ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں