چین کی درجنوں جوتا ساز کمپنیوں نے پیر کے روز لاس ویگاس کی ایک بڑی مقامی تجارتی نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کیں۔ عالمی تجارت میں بڑھتی مسابقت اور غیر یقینی صورتحال کے دوران شمالی امریکی منڈی میں یہ اِن کمپنیوں کی اپنی موجودگی بڑھانے کی کوشش کی تھی۔
مجموعی طور پر چین کی 30 کمپنیوں نے کاروباری شراکت داری کے لئے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب چین کی وزارتِ تجارت کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ بیورو کی میزبانی میں ہوئی جبکہ اس کے انتظامات چائنہ چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف لائٹ انڈسٹریل پراڈکٹس اینڈ آرٹس اینڈ کرافٹس نے کئے۔
یہ تقریب میجک کے دوران منعقد ہوئی جو امریکہ میں ملبوسات، جوتوں اور فیشن لوازمات کی ایک بڑی تجارتی نمائش سمجھی جاتی ہے۔ چینی کمپنیوں نے تقریباً 400 مربع میٹر پر محیط چائنہ پویلین میں نئی مصنوعات اور پیداواری ٹیکنالوجیز پیش کیں۔ یہ تجارتی نمائش پیر سے بدھ کے روز تک لاس ویگاس کنونشن سینٹر میں جاری رہی۔
چائنہ چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف لائٹ انڈسٹریل پراڈکٹس اینڈ آرٹس اینڈ کرافٹس کے نائب صدر ژانگ جیے نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب چین اور امریکہ کے درمیان جوتوں کی تجارت میں تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی اور اس سے دونوں ممالک کو مفید نتائج حاصل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی کمپنیوں کو شمالی امریکہ کی منڈی میں اپنی جگہ بنانے اور عالمی سطح پر اپنے برانڈز کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): سائمن فرگوسن، ایگزیکٹو نائب صدر، فیشن ایٹ اِنفارما
’’میرے خیال میں امریکی برانڈز اور چینی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے تحت چین اور امریکہ کے تجارتی تعلقات بہت اہم ہیں۔ محصولات سے اس تعلق میں ایک مختصر وقت کے لئے خلل ضرور پڑا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ یہ تعلق بدستور مضبوط رہے گا۔‘‘
لاس ویگاس، امریکہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں رپورٹ


