میلبرن (لارڈ میڈیا) پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ میلبرن میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ثنا بہادر نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
فائنل میں انہوں نے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 1-3 سے شکست دی۔ اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔


