ہومتازہ ترینایران کا قطر پر 3 لڑاکا پائلٹوں کو قید رکھنے کا الزام،...

ایران کا قطر پر 3 لڑاکا پائلٹوں کو قید رکھنے کا الزام، قطر نے مسترد کردیا

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے قطر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید کر رکھا ہے، تاہم قطر نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ ایران کی فوج کی گمشدہ افراد کی تلاش سے متعلق کمیٹی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد باقر زادہ نے کہا ہے کہ یہ پائلٹ قطر میں قید ہیں اور انہیں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل نے آئی سی آر سی کی صدر ماریانا سپولیئرک کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ دو ایس یو 24 جنگی طیارے 2 مارچ 2026ء کو قطر میں دشمن فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مشن کے بعد واپسی کے دوران طیارے دشمن کی کارروائی کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ کی میت ایران منتقل کی گئی جبکہ باقی تین پائلٹوں کو قطری افواج نے گرفتار کر لیا تھا۔

قطری وزارت خارجہ نے ایرانی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں یہ بیانات گمراہ کن ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ مارچ میں قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد انہوں نے ایرانی پائلٹوں سے رابطہ کیا تھا۔

قطری حکومت نے کہا کہ جب پائلٹوں کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا تو قطر نے تنازعات کے قوانین کے مطابق اپنے دفاع میں کارروائی کی۔ قطری امدادی ٹیموں نے پائلٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن کیا اور ایک پائلٹ کی لاش ملی جسے ایران کے حوالے کرنے کیلئے رابطہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں