ہومتازہ ترینحکومت نے روکا تو تحریک گھیراؤ میں بدل جائے گی: حافظ نعیم

حکومت نے روکا تو تحریک گھیراؤ میں بدل جائے گی: حافظ نعیم

لاہور (لارڈ میڈیا): جماعت اسلامی نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، پٹرولیم لیوی اور حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف آج چاروں صوبوں میں بیک وقت احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے روکا تو تحریک گھیراؤ میں بدل جائے گی۔

منصورہ لاہور میں مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے طے شدہ ہدف سے بھی زائد لیوی وصول کی ہے، جو عوام سے بھتہ وصول کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 ہزار ارب روپے زائد وصولی کے باوجود ملکی ریفائنریز کو بہتر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سالانہ 17 ارب ڈالر کی مراعات مخصوص طبقے کو دی جاتی ہیں، جبکہ غریب پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ حکومتی اخراجات کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ کے لیے 9 کروڑ کی گاڑی اور وزیراعلیٰ کے لیے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز مافیا کو بجلی نہ بنانے پر بھی بھاری کیپسیٹی پیمنٹس دی جاتی ہیں اور ان سے ٹیکس بھی وصول نہیں کیا جاتا۔ ملک میں وافر بجلی موجود ہونے کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم طبقات میں تقسیم ہو چکی ہے جبکہ مفت اور معیاری تعلیم و علاج کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرین آج شام 4 بجے مختلف مقامات سے مارچ کرتے ہوئے لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں