ہومتازہ ترینبنگلہ دیشی اداکارہ ردھیکا ردھی کی پراسرار موت

بنگلہ دیشی اداکارہ ردھیکا ردھی کی پراسرار موت

ڈھاکا (لارڈ میڈیا): بنگلہ دیش کی معروف ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی کی لاش ڈھاکا کے بشوندھرا علاقے میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ردھی ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے چھت کے پنکھے سے لٹکی پائی گئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

اوٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ ردھی نے خودکشی کی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ردھیکا ردھی ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں اور ہفتے کی صبح دونوں کے درمیان ویڈیو کال پر بحث ہوئی، جس کے دوران مبینہ طور پر ردھی نے اپنی جان لے لی۔

ردھیکا ردھی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھیں اور انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا، جن میں ‘ایکھانے مانوش بکری ہوئی’، ‘بہوروپی’ اور ‘ڈبل ہنی مون’ شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں